Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی سے چندرا بابو کی ملاقات

نریندر مودی سے چندرا بابو کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار این چندرا بابو نائیڈو سے آج یہاں ملاقات کی۔ بی جے پی سے اتحاد کیلئے نائیڈو کی کوششوں کی قیاس آرائیاں پہلے سے گشت کررہی ہیں۔ مودی سے اس ملاقات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ چندرا بابو نائیڈو فی الحال تلنگانہ بل پر مختلف قومی قائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔ تاہم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد باہر نکلتے ہوئے نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ باور کیا جاتا ہیکہ دونوں قائدین لوک سبھا انتخابات سے قبل امکانی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کیا جاتا ہیکہ چندرا بابو نائیڈو بی جے پی سے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں تاکہ مودی کی مقبولیت کا ریاست میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ آندھراپردیش میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT