Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی شادی کے وقت بالغ تھے : نغمہ

نریندر مودی شادی کے وقت بالغ تھے : نغمہ

اندور ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس امیدوار فلم اداکارہ نغمہ نے آج یہ دعویٰ کیا ہیکہ نریندر مودی ان کی شادی کے وقت ’’کمسن‘‘ نہیں تھے۔ انہوں نے اندور پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر یہ کہا جارہا ہیکہ نریندر مودی شادی کے وقت سن بلوغ کو نہیں پہنچے تھے لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا

اندور ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس امیدوار فلم اداکارہ نغمہ نے آج یہ دعویٰ کیا ہیکہ نریندر مودی ان کی شادی کے وقت ’’کمسن‘‘ نہیں تھے۔ انہوں نے اندور پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر یہ کہا جارہا ہیکہ نریندر مودی شادی کے وقت سن بلوغ کو نہیں پہنچے تھے لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہیکہ نریندر مودی شادی کے وقت کمسن نہیں بلکہ بالغ تھے۔ مودی کی شادی کے بارے میں جاری تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے نغمہ نے کہا کہ انتخابات کے دوران یہ مسئلہ پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ مودی نے اس سے پہلے انتخابات کے دوران پیش کردہ حلف ناموں میں شادی کے بارے میں معلومات کو مخفی رکھا تھا۔ انہوں نے مودی کی بیوی جشودابین کی تعریف کی جو اپنے شوہر کی بے اعتنائی کے باوجود پروقار انداز میں اپنی زندگی گذار رہی ہیں۔ گجرات کی ترقی کے ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں 14 نوجوانوں کے ہاتھوں ایک دلت خاتون کو زندہ جلانے کے واقعہ کا ذکر کیا ۔ نغمہ نے کہاکہ کیا مودی اسی ماڈل کو سارے ملک میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی اداکارہ اور بی جے پی لیڈر سمرتی ایرانی پر بھی تنقید کی۔

TOPPOPULARRECENT