Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی ملک کو ترقی دلائیں گے :پون کلیان

نریندر مودی ملک کو ترقی دلائیں گے :پون کلیان

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) تلگو فلم اسٹار و جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان نے آج بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کو ترقی دلائیں گے ۔ پون کلیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نریندر مودی ملک کی ترقی اور بہتری کی سمت قیادت کرینگے ۔ وہ ملک کے نوجوانوں کو امید اور سمت فراہم کرینگے ۔ وہ ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ پون کلیان سابق مرکزی وزیر کے چرنجیوی کے بھائی ہیں اور انتخابات سے قبل انہوں نے جنا سینا جماعت قائم کرتے ہوئے تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کی تائید کی تھی ۔ انہوں نے نریندر مودی اور تلگودیشم کے ساتھ کئی جلسوں میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا تھا ۔ قبل ازیں نریندر مودی نے پون کلیان کو فون کرتے ہوئے آندھرا پردیش میں انتخابی مہم چلانے پر ان سے اظہار تشکر کیا تھا اور کہا تھا کہ پون کلیان نے ساری ریاست میں مہم چلاتے ہوئے تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کی تائید کی تھی ۔ پون کلیان نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ مودی نے ان سے بات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT