Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی ‘ ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ‘ چیف منسٹر

نریندر مودی ‘ ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ‘ چیف منسٹر

کے چندر شیکھر راؤ کو ہر وقت ریاست کی ترقی کی فکر ‘ وزیر اعظم کی جوابی ستائش

گجویل 7 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر آج چیف منسٹر اور وزیر اعظم ایک دوسرے کی مدح سرائی کرتے رہے ۔ سیاسی اعتبار سے اہمیت کے حامل بیان میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے دو سال میں کرپشن سے پاک حکومت فراہم کی ہے ۔ انہوں نے مودی کو ملک کا سب سے مقبول لیڈر قرار دیا ۔ مودی نے اس تعریف کے جواب میں کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ہمیشہ ہی ریاست کی ترقی کیلئے فکر مند رہے ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت صد فیصد کرپشن سے پاک چل رہی ہے ۔ کرپشن سے پاک حکومت چلانے کا سہرا مودی کے سر جاتا ہے ۔ یہ بات تاریخ میں رقم ہوگی ۔ اپنے حلقہ میں وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ مودی ’ ’ بھارت دیش کے سب سے اتینت لوک پریہ نیتا ‘‘ ( ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ) ہیں ۔ تلنگانہ اسمبلی میں چیف منسٹر گجویل حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ’’ ہمیں آپ ( مودی ) اور آپ کے وزرا سے اچھا تعاون مل رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ مودی نے کے سی آر کی تعریفوں کا جواب دیتے ہوئے ان کی بھی ستائش کی اور کہا کہ جب کبھی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ان سے ملاقات کی ہے وہ ہمیشہ ہی ریاست کی ترقی اورپانی سے متعلق مسائل پر بات کرتے رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ چیف منسٹر پانی کے مسئلہ پر جذباتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اس کو ایک مشن کے طور پر لیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی آر ایس نے جی ایس ٹی کی واضح تائید کی تھی جسے حال میں راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے پانی کی اہمیت اس وقت محسوس کی ہے جب پانی ختم ہوگیا ہے ۔ بحیثیت شہری ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پانی کا تحفظ انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT