Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی نے گجرات کو الوداع کہہ دیا

نریندر مودی نے گجرات کو الوداع کہہ دیا

احمد آباد 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نامزد وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے اور انہوں نے گجرات کو خیر باد کہہ دیا ۔ انہوں نے ’’ آوجو( الوداع ) گجرات‘‘ کہتے ہوئے دہلی کو روانگی اختیار کی ۔ مودی نے نئی دہلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل ایرپورٹ پر کہا کہ جب وہ دہلی کیلئے روانہ ہو رہے ہیں تو روایات کے مطابق وہ گجرات کے 6.25 کروڑ عوام کو الوداع کہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ آوجو ( الوداع ) گجرات ‘‘ ۔ سابق چیف منسٹر مودی اب 26 مئی کو ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ مودی نے گجرات کے صحافیوں سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ تمام صحافیوں ٹی وی چینلس، پرنٹ میڈیا کے رپورٹرس ، ایڈیٹرس اور کالم نگاروں سے بھی اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے 13 سال تک اُن سے تعاون کیا ہے ۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ گجرات اور سارے ملک کی ترقی کیلئے سب مل کر کوشش کریں۔ انہوں نے چیف منسٹر کی کرسی چھوڑکر اپنی کابینہ کی وزیر آنندی بین پٹیل کو وزارت اعلیٰ گجرات کی ذمہ داری حوالے کی ہے ۔

بی جے پی کی جیت پر سونیا کی مودی کو مبارکباد
نئی دہلی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے انھیں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے، پارٹی ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ سونیا نے مودی کو یہ مکتوب منگل کو لکھا تھا۔ مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا چناؤ میں مؤثر کامیابی حاصل کی جبکہ گاندھی خاندان اور مودی کے درمیان تلخ لفظی جنگ ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT