Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / نریندر مودی وعدہ بھول گئے : تیجسوی

نریندر مودی وعدہ بھول گئے : تیجسوی

پٹنہ6اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے نائب وزیر اعلی اور قومی جنتادل کے صدر لالو پردساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے آج وزیر اعظم نریندرمودی پر بہار کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے کا الزام لگایا۔مسٹر یادو نے ٹوئٹ کیا کہ نام نہاد خصوصی پیکیج میں آپ نے بہار میں چار بڑے پل بنانے کا وعدہ کیا تھا، تین سال ہوگئے ، اب آپ اس کا نام بھی نہیں لیتے ۔ بہار کا حق کیوں مارا جارہا ہے ۔نائب وزیر اعلی نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں مسٹر مودی کے آج گنگا ندی پر پل کا سنگ بنیاد رکھنے پر ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ صاحب ، آپ نے مدد نہیں کی مگر بہار حکومت اپنے بل بوتے پر 5000کروڑ روپے کا برج بنانے جارہی ہے ۔2200کروڑ روپے میں ترقی کا پل ہے تو پانچ ہزار کروڑ روپے کا سوچ لو کس کا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ گنگا ندی پر پٹنہ کی کچی درگاہ سے ویشالی ضلع کے بندرپور تک بننے والے پل کی تعمیر بہار حکومت اپنے بل بوتے پر کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT