Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی پر جمہوریت کا خون کرنے کا الزام

نریندر مودی پر جمہوریت کا خون کرنے کا الزام

اترکھنڈ اور ارونا چل پردیش میں صدر راج کی مخالفت ، صدر پی سی سی تلنگانہ کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جمہوریت کا خون کرنے کا الزام عائد کیا اترکھنڈ اور ارونا چل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے خلاف بطور احتجاج تلنگانہ کے تمام اضلاع ہیڈ کوارٹرس پر کانگریس کی جانب سے مودی کے علامتی پتلے نذر آتش کئے گئے ۔ صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار یادو کی جانب سے گاندھی بھون تا نامپلی تک احتجاجی ریالی منظم کی گئی جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کانگریس رکن اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی رکن قانون ساز کونسل مسٹر پی سدھاکر ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر مودی کو ہٹلر کے روپ میں پیش کیا گیا اور صدر بی جے پی امیت شاہ کے علامتی پتلے پر چپل کا ہار پہنایا گیا اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے دونوں پتلوں کو نذر آتش کیا ۔ بعد ازاں گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈیکٹیٹر کی طرح کام کرتے ہوئے جمہوریت کا خون کررہے ہیں جمہوری طرز پر اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس کو اترکھنڈ اور اروناچل پردیش میں غیر جمہوری طور پر اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے صدر راج نافذ کردیا گیا ہے ۔ جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں صدر راج کے خلاف تلنگانہ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس پر آج کانگریس کی جانب سے احتجاجی دھرنے منظم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت تشکیل پانے کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ہرطرف افراتفری کا ماحول ہے ۔ آر ایس ایس نظریات کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے ۔ یونیورسٹیز میں بیجا مداخلت کی جارہی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں روہت ویمولہ کی موت کے لیے بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT