Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی پر نچلی سیاست کرنے کا الزام

نریندر مودی پر نچلی سیاست کرنے کا الزام

نیشنل سکریٹری سی پی آئی ایس سدھاکر ریڈی کا ردعمل
حیدرآباد۔ 20ڈسمبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکے قومی سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے گجرات الیکشن کے دوران نچلی سطح کی سیاست کا وزیر اعظم نریندر مودی پر الزا م عائد کہاکہ ملک کے وزیراعظم کی کرسی پر فائز شخص کو اس کی طرح کی سیاست زیب نہیںدیتی ۔ ایک روز قبل سی پی آئی تلنگانہ کے ریاستی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون پر سدھاکر ریڈی نے کہاکہ گجرات ماڈل کے نا م پر عوام کو گمراہ کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کی ترقی کے متعلق بات نہیںکی ۔ انہو ں نے کہاکہ نفرت‘ پاکستان اور ذاتی حملوں کو ہی اپنی تقریر کا عنوان بناکر گجرات کی عوام کو نہ صرف گمراہ کیابلکہ بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمیز وتہذیب کی تمام حدوں کو پارکردیا ہے۔ سی پی آئی گجرات میںزمینی حالات کی حقیقت کے پیش نظر انتخابی میدان میں نہیںاتری مگر جن امیدواروں کو پارٹی کی حمایت حاصل رہی وہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ سی پی آئی اور اس کی محاذی تنظیموں نے گجرات کے انتخابات میں سکیولر طاقتوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے۔ مجموعی طور پر کانگریس پارٹی کا گجرات انتخابات میںمظاہرہ بہتر رہا ۔بی جے پی کو یقینا کامیابی ملی ہے مگر اخلاقی طور پر کانگریس کامیاب ہوئی ہے۔پچھلے22سالوں سے ریاست میںبرسراقتدار سیاسی جماعت کو تین ہندوسوں تک پہنچنے نہیں دینا کانگریس کی ایک بڑی جیت ہی کہاجاسکتا ہے۔ سدھاکر ریڈی نے بیک وقت اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کرانے کی مخالفت کی او رنئی بینک پالیسی ایف آرڈی اے کی بھی پرزور مخالفت کی ہے۔ عادل آباد میں قبائیلیوں او رلمباڑوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کا بھی چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر رائو پر بھی انہو ںنے الزام عائد کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی تلنگانہ وآندھرا کے ریاستی سکریٹریز چاڈا وینکٹ ریڈی‘ رام کرشنا رائو کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ‘ اور پالا وینکٹ ریڈی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT