Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / نریندر مودی کا اولین دورہ ٔ امریکہ ، صدر اوباما سے ملاقات یقینی

نریندر مودی کا اولین دورہ ٔ امریکہ ، صدر اوباما سے ملاقات یقینی

واشنگٹن۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور تاریخی لنکن میموریل کا بھی دورہ کریں گے۔ امریکہ کے دارالحکومت میں حال ہی میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار قائم کی گئی ہے۔ نریندر مودی وہاں کا بھی دورہ کریں گے۔ اپنے اولین دورۂ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم مودی

واشنگٹن۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور تاریخی لنکن میموریل کا بھی دورہ کریں گے۔ امریکہ کے دارالحکومت میں حال ہی میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار قائم کی گئی ہے۔ نریندر مودی وہاں کا بھی دورہ کریں گے۔ اپنے اولین دورۂ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم مودی 11 ستمبر کے نیویارک میں دہشت گرد حملے کی یادگار کا بھی معائنہ کریں گے۔ یہ ایک علامتی اشارہ ہوگا جس سے وہ امریکی عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہندوستان، دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں امریکی عوام کے ساتھ ہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکاری اعلان ہنوز جاری نہیں کا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی منصوبہ بندی سے واقف ذرائع کے بموجب 11 ستمبر کی نیویارک میں یادگار کے معائنہ، گاندھی جی کے مجسمہ پر ہندوستانی سفارت خانہ برائے امریکہ واقع واشنگٹن کے روبرو پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کرنا، لنکن کی یادگار اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار کا دورہ تقریباً یقینی ہے۔ ڈیوپونٹ سرکل کے قریب ہندوستانی سفارت خانہ کے روبرو گاندھی جی کا مجسمہ 16 ستمبر 2002ء وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے سرکاری دورہ کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ افسانوی کانسے کا مجسمہ نامور ہندوستانی گوتم پال کا تیار کردہ ہے جسے انہوں نے ہندوستان کی جانب سے حکومت امریکہ کو بطورِ تحفہ دیا تھا۔ 1922ء میں قوم کے نام معنون 16 ویں امریکی صدر ابراہم لنکن کی یادگار ایک تاریخی عمارت ہے۔ صدر امریکہ براک اوباما اس یادگار کا اکثر دورہ کیا کرتے ہیں جو قومی مال کے مغربی سرے پر واقع ہے۔ جنوب مغربی علاقہ میں واقع قومی مال میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار تازہ ترین تاریخی یادگار ہے۔ اس کا افتتاح عوام کیلئے 22 اگست 2011ء کو اوباما نے کیا تھا جو مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے گہرے عقیدت مندوں میں سے ایک ہیں۔ افریقی ۔ امریکی شہری حقوق تحریک کے قائد مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ، مہاتما گاندھی کے عظیم پیرو تھے۔ مودی 29 ستمبر کو واشنگٹن پہونچیں گے، اور ایک دن بعد 30 ستمبر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔ ان کے قیام کے دوران جو 24 گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کیلئے ہوگا، ان کے دورہ کا مصروف پروگرام تیار کررہے ہیں۔ ان کی ملاقات وائیٹ ہاؤز میں صدر اوباما سے بھی مقرر ہے، تاہم اس پروگرام کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ لمحہ آخر میں تبدیلیاں بھی ممکن ہیں، لیکن لنکن کی یادگار اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار پر 30 ستمبر کی صبح دورہ یقینی ہے جس کے بعد ان کی ملاقات صدر امریکہ اوباما سے ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT