Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی کا دورہ اے پی بے فیض

نریندر مودی کا دورہ اے پی بے فیض

خصوصی درجہ نہ سہی خصوصی پیاکیج بھی نہ ملنے پر مسز روجا کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی مسز روجا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ آندھرا پردیش کو بے فیض قرار دیتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی بات تو دور ہے خصوصی پیاکیج کا اعلان بھی نہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے عوام کو مایوس کردیا گیا ہے ۔ روجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم حکومت نے ریاست کے دارالحکومت امراوتی میں سنگ بنیاد کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کرتے ہوئے عوام میں نئی امیدیں جگائی تھیں لیکن وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کی ترقی اور مالی بحران کو دور کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا ۔ عوام کو امید تھی کہ اگر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں تو کم سے کم مالی پیاکیج کا اعلان کیا جاتا ۔ وزیر اعظم نے عوام کے جذبات کا کوئی احترام نہیں کیا اور چیف منسٹر آندھرا پردیش نے خصوصی ریاست کا درجہ اور مالی پیاکیج دونوں میں کسی ایک کے لیے بھی وزیر اعظم کو راضی نہیں کیا ۔ جس سے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف عوام میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف جگن موہن ریڈی ہی واحد قائد ہیں جو ریاست کے مفادات کے لیے اپنی زندگی کو بھی داؤ پر لگادیا تھا ۔ انہوں نے کہا وہ آندھرا پردیش کے عوام سے اپیل کرتی ہیں کہ وعدے سے انحراف کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو سبق سکھائیں اور صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کے ساتھ تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT