Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / نریندر مودی کا سب سے زیادہ بااثر شخصیتوںمیں شمار

نریندر مودی کا سب سے زیادہ بااثر شخصیتوںمیں شمار

وزیراعظم کو ’’انٹرنیٹ اسٹار‘‘ کا لقب ، ٹائیم میگزین
نیویارک ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ بااثر شخصیتوں کا شمار ہورہا ہے ۔ ٹائم میگزین نے بتایا کہ ہندوستانی لیڈر نریندر مودی کو ’’انٹرنیٹ اسٹار‘‘ کے لقب سے نوازا گیا ہے ۔ ان کا نام سوشیل میڈیا پر بے شمار استعمال ہورہا ہے ۔ ان کی ڈپلومیسی کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔ اس امریکی میگزین نے نریندر مودی کے گزشتہ سال دورہ پاکستان کو ٹوئیٹر پر اعلان کیا تھا جبکہ ان کا نام دوسرے سال بھی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ بااثر سمجھے جانے والی 30 شخصیتوں میں شامل ہے ۔ انٹرنیٹ کی بااثر شخصیتوں کی فہرست میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ ریالٹی ٹی وی اسٹار کم کیڈرسٹین اور ان کے شوہر کینسے ویسٹ کے علاوہ مصنف جے کے راولنگ ، سابق اولمپک کھلاڑی کمیشن جینر اور ساکر اسٹار کرسٹینو رونالڈو بھی شامل ہیں ۔ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ باااثر لوگوں کے سالانہ دوسرے راؤنڈ اپ میں ٹائیم نے لکھا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ باااثر شخصیتوں کے دعویداروں کا سوشیل میڈیا پر عالمی اثر پڑا ہے ۔ ان شخصیتوں کی مجموعی قابلیت کو پرکھا گیا ہے ۔ مودی کے بارے میں ٹائیم میگزین نے لکھا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لیڈر ہیں جن کو ’’انٹرنیٹ اسٹار‘‘ بھی کہا جارہا ہے ۔ انہوں نے 18 ملین ٹوئیٹر دوست اور حامی بنالیئے ہیں ۔ فیس بک پر 32 ملین افراد نے انہیں لائک کیا ہے ۔ مودی نے سوشیل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے خبروں کی ترسیل بھی نمایاں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT