Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / نریندر مودی کو الہ آباد ہائیکورٹ کی نوٹس

نریندر مودی کو الہ آباد ہائیکورٹ کی نوٹس

الہ آباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے وارانسی سے ان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کی گئی ایک رٹ درخواست پر وزیراعظم نریندر مودی کو نوٹس جاری کی ہے۔ یہ درخواست کانگریس کے اجئے رائے نے داخل کی ہے جنھوں نے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے مودی کا مقابلہ کیا تھا۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیاکہ مودی نے اپنی بیوی ی

الہ آباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے وارانسی سے ان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کی گئی ایک رٹ درخواست پر وزیراعظم نریندر مودی کو نوٹس جاری کی ہے۔ یہ درخواست کانگریس کے اجئے رائے نے داخل کی ہے جنھوں نے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے مودی کا مقابلہ کیا تھا۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیاکہ مودی نے اپنی بیوی یشودھا بین کے پیان کارڈ اور ان کی آمدنی کی تفصیلات داخل نہیں کی تھیں۔ درخواست گذار کا استدلال ہے کہ مودی کا حلفنامہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مغائر ہے۔ اجئے رائے نے مزید الزام عائد کیاکہ نریندر مودی ایک امیدوار کے لئے انتخابی مصارف کے لئے مقررہ حد پر قائم رہنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ مودی کی انتخابی مہم کے لئے کروڑہا روپئے خرچ کئے گئے لیکن الیکشن کمیشن نے ایک امیدوار کے لئے صرف 70 لاکھ کے مصارف کی اجازت دی ہے۔ نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار اروندکجریوال کو قریب 3.71 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے اجئے رائے تیسرے مقام پر پہونچ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT