Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / نریندر مودی کو راست نشانہ بنایا جائے: جئے رام رمیش

نریندر مودی کو راست نشانہ بنایا جائے: جئے رام رمیش

نئی دہلی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو راست نشانہ بنائے کیوں کہ وہ اب بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اسٹیٹ پیٹرولیم کارپوریشن اسکام میں نریندر مودی کا بھی نام شامل ہے اور اس مسئلہ پر پارٹی کو راست نشانہ بنانا چاہئے۔ گجرات کانگریس قائدین کے ایک وفد نے گزشتہ ماہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے 19760 کروڑ روپئے کے اس اسکام کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے مودی ان سب سے واقف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT