Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا تکبر ، انا ہزارے کا الزام

نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا تکبر ، انا ہزارے کا الزام

ممبئی ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی وزارت عظمیٰ کا تکبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی ان کے مکتوبات کے جواب نہیں دے رہے ہیں ۔ انا ہزارے اٹ پڑی تحصیل ضلع سانگلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انا ہزارے نے کہا کہ وہ 30 سے زیادہ شبہات گزشتہ 3 سال کے دوران وزیراعظم مودی کو روانہ کرچکے ہیں ۔ لیکن انہوں نے ان کا جواب نہیںدیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو وزارت عظمیٰ کا تکبر ہے ۔ چنانچہ وہ مکتوبات کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے ۔ انا ہزارے نے کہا کہ قبل ازیں وہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ایک مرحلے کا احتجاج /23 مارچ سے نئی دہلی میں شروع کریں گے ۔ اٹ پڑی میں جلسہ عام انا ہزارے کے 3 جلسوں کے بعد منعقد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کوشش کی کہ /23 مارچ کے اپنے احتجاج کیلئے عوام کی تائید حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا احتجاجی مظاہرین کا ہجوم انہوں نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا تھا ۔ یہ عوام کا ہجوم حکومت کو انتباہ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جلسوں اور احتجاجوں کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنانہیں چاہتے صرف جن لوگ پال چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT