Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی کو پاکستان بھیج دو : لالو پرساد

نریندر مودی کو پاکستان بھیج دو : لالو پرساد

پٹنہ ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف ایک پاکستانی وزیر کے ’’عدم استحکام‘‘ کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آر جے ڈی قائد لالو پرساد نے آج کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پاکستان بھجوادینا چاہئے اِس کے بعد ہی عدم استحکام کا کوئی سوال پیدا ہوسکے گا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کو پاکستان بھجوانا اُن کی ’’

پٹنہ ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف ایک پاکستانی وزیر کے ’’عدم استحکام‘‘ کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آر جے ڈی قائد لالو پرساد نے آج کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پاکستان بھجوادینا چاہئے اِس کے بعد ہی عدم استحکام کا کوئی سوال پیدا ہوسکے گا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کو پاکستان بھجوانا اُن کی ’’بہترین دوا‘‘ ہوگی۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی کے قائدین دوسروں کو پاکستان بھجوانے کی بات کرتے ہیں۔

اُن سب کے بجائے ہمیں مودی کو پاکستان بھجوادینا چاہئے۔ وہ وزیرداخلہ پاکستان چودھری نثار علی خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے کہ نریندر مودی کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب سے پورا علاقہ غیر مستحکم ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو مقدمات مودی کے خلاف دائر کئے ہیں۔ لالو پرساد نے انھیں پاکستان بھجوانا اُن کی بہترین دوا قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT