Wednesday , January 16 2019

نریندر مودی کی حلف برداری تقریب پر 17.60 لاکھ روپئے خرچ

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ راشٹرپتی بھون نے ایک حق معلومات قانون کے تحت داخل کردہ درخواست کے جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کے لئے 17.60 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ راشٹرپتی بھون کے فور کورٹ میں یہ تقریب منعقد ہوئی تھی۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹریز نے یہ جواب دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حلف برداری تقریب کے انتظامات پر تخمینی لاگت 17.6 لاکھ روپئے کی تھی جس میں 4,017 مہمانوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT