Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / نریندر مودی کی دو روزہ دورہ پر 22 ستمبر کو وارانسی آمد

نریندر مودی کی دو روزہ دورہ پر 22 ستمبر کو وارانسی آمد

وارانسی ۔19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نوراتر میں اپنے دو روزہ ورانسی دورے کے پہلے دن 22ستمبر کو عالمی شہرت یافتہ قدیم درگاکنڈ مندرمیں پوجا ارچنا کریں گے اور مہامنا ایکسپریس ٹرین کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ اربوں روپئے کے تقریبا21 پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی 22ستمبر کو سہ پہر 2.45 بجے وارانسی پہنچیں گے ۔ وہ جملہ 21 پراجیکٹس کے افتتاح و سنگ بنیاد سمیت دیگرپروگراموں میں حصہ لینے کے بعد 23ستمبر کو دوپہر 12:15بجے دہلی واپس ہونگے ۔انھوں نے بتایاکہ وزیر اعظم دہلی سے خصوصی طیارے سے تقریبا پونے دوبجے لا ل بہادر شاستری بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT