نریندر مودی کی ژی جن پنگ کو مبارکباد

بیجنگ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے آج صدرنشین ژی جن پنگ کو دوسری پانچ سالہ میعاد کیلئے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہندوستان چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے مسٹر جن پنگ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کے 2970 ارکان اتفاق رائے سے 64 سالہ ژی جن پنگ کو منتخب کیا تھا۔ نریندر مودی نے چینی سوشیل میڈیا پلیٹ فارم وائیو پر اپنا مبارکبادی کا پیغام ژی جن پنگ کے نام تحریر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ یاد رہیکہ چینی سوشیل میڈیا پر مودی نے اپنا اکاؤنٹ 2015ء میں شروع کیا تھا اور ان کے پیروکاروں کی تعداد 1,83,379 ہے۔

TOPPOPULARRECENT