Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / نریندر مودی کے قریبی بااعتماد ساتھی امیت شاہ بی جے پی کے نئے صدر مقرر

نریندر مودی کے قریبی بااعتماد ساتھی امیت شاہ بی جے پی کے نئے صدر مقرر

نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی بااعتماد ساتھی امیت شاہ اب بی جے پی کے نئے صدر ہیں۔ ان کے تقرر کا اعلان آج دہلی میں ان کے پیشرو راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ فوری طور پر گجرات کے شہر احمدآباد میں تقریبات کا انعقاد شروع ہوگیا، کیونکہ ملک کا وزیراعظم بھی اسی ریاست سے تعلق رکھتا ہے اور اب بی جے پی کا صدر بھی اسی ری

نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی بااعتماد ساتھی امیت شاہ اب بی جے پی کے نئے صدر ہیں۔ ان کے تقرر کا اعلان آج دہلی میں ان کے پیشرو راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ فوری طور پر گجرات کے شہر احمدآباد میں تقریبات کا انعقاد شروع ہوگیا، کیونکہ ملک کا وزیراعظم بھی اسی ریاست سے تعلق رکھتا ہے اور اب بی جے پی کا صدر بھی اسی ریاست سے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ آج صبح مستعفی ہوچکے ہیں، کیونکہ وہ بی جے پی زیرقیادت نئی حکومت میں مرکزی وزیر داخلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ متفقہ طور پر بی جے پی پارلیمانی پارٹی بورڈ ارکان کی جانب سے صدر پارٹی منتخب کئے گئے ہیں۔ یہ 12 اعلیٰ سطحی فیصلہ ساز ارکان کا گروپ ہے۔ امیت شاہ ، نریندر مودی کے ساتھ شہ نشین پر تھے اور انہوں نے فوری اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ 50 سالہ امیت شاہ جاریہ سال مئی میں یو پی میں بی جے پی کی زبردست کامیابی کے ذمہ دار رہ چکے ہیں۔ یہ ہندوستان کی وسیع ترین ریاست ہے جہاں 80 پارلیمانی نشستیں ہیں جن میں سے عام انتخابات میں 71 پر بی جے پی نے قبضہ کرلیا ہے۔ پارٹی کو جاریہ سال مہاراشٹرا ، ہریانہ اور جھارکھنڈجیسی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں اسی جادو کے اعادہ کی ضرورت ہے۔ ان ریاستوں میں کامیابی راجیہ سبھا میں بی جے پی کی تعداد بہتر بنادے گی جہاں پارٹی اقلیت میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT