Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی ’’این آر آئی وزیراعظم‘‘ : احمد پٹیل

نریندر مودی ’’این آر آئی وزیراعظم‘‘ : احمد پٹیل

آنند (گجرات) /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ’’این آر آئی وزیراعظم‘‘ سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی حکومت 2014 ء لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے وعدوں میں ایک کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ احمد پٹیل نے کہا کہ نریندر مودی ایک ’’این آر آئی وزیراعظم ‘‘ ہیں اور اب و

آنند (گجرات) /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ’’این آر آئی وزیراعظم‘‘ سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی حکومت 2014 ء لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے وعدوں میں ایک کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ احمد پٹیل نے کہا کہ نریندر مودی ایک ’’این آر آئی وزیراعظم ‘‘ ہیں اور اب وہ ’’سیلفائی وزیراعظم ‘‘ بھی بن چکے ہیں ۔ وہ ہمیشہ بیرونی ممالک کے دورہ پر رہتے ہیں اور انہیں دوسروں کے ساتھ سیلفائی لیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے پولیٹیکل سکریٹری احمد پٹیل نے کہا کہ مودی حکومت نے جھوٹے وعدے کئے ۔ بالخصوص کسانوں اور عام آدمی کو دھوکہ دیا ۔ اب یہی لوگ حکومت سے برہم ہیں کیونکہ ایک سال میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ آج بی جے پی زیرقیادت حکومت صرف صنعتوں اور صنعتکاروں کی بات کررہی ہے ۔ اعلیٰ عہدوں پر رہنے والے لوگ ہمیشہ بیرونی دوروں پر صنعتکاروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کبھی کسان کو اپنے ساتھ بیرونی دورہ پر لیجانا گوارہ نہیں کیا ۔ احمد پٹیل نے اراضی حصولیابی بل میں تبدیلی پر بھی بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے اراضی بل کا جو مسودہ تیار کیا تھا اس میں یہ گنجائش فراہم تھی کہ زرعی اراضی کو کسانوں کی رضامندی کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ اسی طرح اراضی حاصل کرنے کے اندرون 5 سال پراجکٹ شروع نہ کیا جائے تو یہ اراضی واپس بھی لی جاسکتی تھی لیکن مودی حکومت نے سب کچھ بدل دیا۔

TOPPOPULARRECENT