Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / نسائیت انسانیت کیلئے ایک جنگ : ریتک روشن

نسائیت انسانیت کیلئے ایک جنگ : ریتک روشن

ممبئی ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریتک روشن نے آج کہا کہ عیسائیت کی تحریک فرد کی قدر و قیمت کو تسلیم کرنے کی تحریک ہے ‘ اس کا لحاظ کئے بغیر کہ اُس شخص کی صنفکیا ہے ۔ چنانچہ اس تحریک کو انسانیت کی تحریک کہا جاسکتا ہے ۔ یوم انسانی حقوق کے موقع پر 43سالہ اداکار نے اپنے ٹوئیٹر پر نسائیت کی تحریک کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصطلاح ان کیلئے نہیں ہے جو خوفزدہ ہوجاتے ہیں ۔ نسائیت سب کو ساتھ لیکر چلنے والی تحریک ہے ۔ یہ اس میں مردوں کو بھی شامل کرتی ہے جو مساوات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ یہ انفرادی تشخص کو خوبیوں کی بنیاد پر تسلیم کرنے کی بلالحاظ و صنف تحریک ہے ۔ چنانچہ اس کو انسانیت کی تحریک بھی قرار دیا جاسکتا ہے ۔ لیکن یہ تحریک ان لوگوں کیلئے نہیں ہے جو خوفزدہ ہوجاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT