Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نسبت اولیاء سے دونوں جہاں میں کامیابی

نسبت اولیاء سے دونوں جہاں میں کامیابی

مکہ راج پیٹ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرزمین چیگنٹہ بالاجی فنکشن ہال مکہ راج پیٹ روڈ چیگنٹہ میں زیر سرپرستی حضرت سید شاہ خواجہ قمرالدین احمد ہاشمی صابری ( عرفان بابا صاحب ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ صابریہ عارف نگر بصدارت حضرت عبدالباری قادری بودھن جلسہ بعنوان غوث الوری کانفرنس منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ میں دور نزدیک سے تقریباً دو ہزار افراد بشمول خواتین نے شرکت کی ۔ نظامت مولانا انوارالحق علیمی قادری امام و خطیب جامع چیگنٹہ نے چلائی ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک حمد باریتعالی نذرانہ گل ہائے عقیدت سے کیا گیا ۔ مولانا عبدالباری قادری نے شرکاء سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ کے ولی اللہ کے محبوب دوست ہیں ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو نسبت اولیاء اللہ سے جڑے رہنے کی تلقین کی اور کہاکہ نسبت اولیاء اللہ سے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ مہمان خصوصی مولانا احمد نقشبندی نے شرکاء سے اپنا خصوصی خطاب کیا اور نسبت اولیاء اور محبت اولیاء اللہ اور مقام اولیاء اللہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مولانا احمد نقشبندی نے دنیا میں مقام عورت بتلاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں حافظ ، قاضی ، عالم ، مفتی چاہے کتنا بھی بڑا انسان ہو ان سب میں مقام عورت اعلی ہے ۔ اس لئے کہ ماں کے قدم کے نیچے جنت ہے ۔ انہوں نے جلسہ میں شریک تمام بہنوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہر خاتون ساس ، بہو ، نند ، بھاوج وغیرہ اپنے رشتہ ناطے کو بخوبی بحسن اخلاق سمجھداری سے نبھائیں تو خوشحال زندگی ہوگی ۔ ہر گھر خوشحال رہ سکتے ہیں اور کئی گھر برباد ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔ مولانا محمد احمد نقشبندی نے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر رہنے کا مشورہ دیا ۔ مسلمانوں میں اتحاد قائم رکھنے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں رات ڈھائی بجے جلسہ کا درود و سلام کے نذرانہ کے ساتھ مولانا احمد نقشبندی صاحب نے تمام جلسہ میں موجود مسلمان اور تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کی بھلائی خیر و برکت کی دعاء کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا اور بعد میں جلسہ میں دور و نزدیک کے سرکردہ اشخاص نے تشریف لائے تمام شرکاء نے منتظمین ودائی جلسہ کو جلسہ کی کامیابی پر دلی مبارکباد اور شکریہ ادا کیا ۔ تمام ذمہ دار و منتظمین نے بھی تمام شرکاء کو بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT