نسواں شکتی بھون عرصہ سے افتتاح کا منتظر

یلاریڈی /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں خواتین گروپوں کیلئے حکومت نے لاکھوں روپئے خرچ کرتے ہوئے ہر منڈل مستقر پر بھون جو استری شکتی ( نسواں شکتی ) کے نام سے تعمیر کروائی لیکن افسوس کہ آج تک اسے افتتاح کرکے استعمال میں لانے کی کسی عوامی نمائندے میں فرصت نہیں ہے ۔ مواضعات کے گروپوں کے ساتھ ساتھ ضامن روزگار اسکیم میں خدمات انجام

یلاریڈی /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں خواتین گروپوں کیلئے حکومت نے لاکھوں روپئے خرچ کرتے ہوئے ہر منڈل مستقر پر بھون جو استری شکتی ( نسواں شکتی ) کے نام سے تعمیر کروائی لیکن افسوس کہ آج تک اسے افتتاح کرکے استعمال میں لانے کی کسی عوامی نمائندے میں فرصت نہیں ہے ۔ مواضعات کے گروپوں کے ساتھ ساتھ ضامن روزگار اسکیم میں خدمات انجام دینے والے عملہ بھی اجلاس وغیرہ منعقد کرنے کی غرض سے ان عمارتوں کو کھڑا کیا گیا ۔ منڈل تاڑوائی مستقر پر تحصیل آفس کے بازو میں بھارت نرمان راجیو گاندھی سیوا کیندرم EGs اسکیم کے تحت سال 2011-2012 میں منڈل سطح کی عمارت تعمیر کرنے کیلئے 25 لاکھ روپئے منطور کئے گئے ۔ تمام سہولتوں سے لیس اس عمارت کو مکمل کرلیا گیا لیکن کئی سال گذر گئے مگر افتتاح نہیں ہوا ۔ خواتین مایوس ہیں اور اندرا کرانتی پدم آفس پر اپنے اجلاس منعقد کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT