نس بندی اموات ‘ حقائق کو چھپانے چھتیس گڑھ حکومت پر الزام

بلاسپور 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ چھتیس گڑھ حکومت نس بندی آپریشن میں ہوئی اموات کی تحقیقات میں خاطیوں کو بچانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سانحہ میں کرپشن کا بھی کوئی رول ضرور ہے ۔ راہول گاندھی نے آج اس سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کی ۔ راہول گاندھی نے اخباری نمائن

بلاسپور 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ چھتیس گڑھ حکومت نس بندی آپریشن میں ہوئی اموات کی تحقیقات میں خاطیوں کو بچانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سانحہ میں کرپشن کا بھی کوئی رول ضرور ہے ۔ راہول گاندھی نے آج اس سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کی ۔ راہول گاندھی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف لاپرواہی کا معاملہ نہیں ہے ۔ یہاں کرپشن کا کوئی رول ضرور ہے ۔ نقلی ادویات کا بھی اہم رول ہے ۔ متاثرین سے ان کے گاووں اور دواخانہ میں ملاقات کے بعد راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ میں رمن سنگھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت اس سانحہ کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس سارے واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ بلاسپور کے سرکاری دواخانہ میں نس بندی آپریشن کے دوران اب تک 13 نوجوان خواتین کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ 138 خواتین بیمار ہوگئی ہیں۔ راہول نے کہا کہ یہ میڈیکل کیمپس بہتر انداز میں نہیں چلائے جا رہے ہیں اور حکومت اس کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کر رہی ہے ۔ اس کی بجائے ادویات کو جلایا جا رہا ہے اور سارے معاملہ کی پردہ پوشی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے فوت ہوجانے والی خواتین کے رشتہ داروں سے ان کے گاووں میں ملاقات کی جبکہ دواخانہ میں زیر علاج خواتین سے ملاقات بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس سانحہ کی وجہ کا پتہ چلانے کی ضرورت ہے ۔ اس معاملہ کیلئے ریاستی حکومت اور وزیر صحت ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT