Wednesday , December 12 2018

نشانہ بازی میں منو بھاسکر کو سونے اور حنا سدھو کو چاندی کا تمغہ

ویمنس ویٹ لفٹنگ میں پونم کو طلائی ،مکسڈبیڈمنٹن ٹیم فائنل میں، ہندوستان کا مسلسل بہتر مظاہرہ ، 6 سونے کے تمغوں پرقبضہ

گولڈ کوسٹ (آسٹریلیا)۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان نشانے باز منو بھاکر نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو اتوار کے روز چھٹا سونے کا تمغہ دیلا اور اسی مقابلہ میں حنا سدھو نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔آج حاصل ہوئے سونے کے دو اور چاندی کے تمغوں کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ملک تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ اس سے قبل اتوار کی صبح خواتین ویٹ لفٹنگ میں پونے یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ہریانہ کے جھجھر ضلع کی منو (16) نے اس مقابلے کے فائنل میں کل 240.9 پوائنٹ ملے جبکہ حنا نے 234 پوائنٹ حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ہندوستان کی جھولی میں اب تک کل 9 تمغے آئے ہیں جن میں چھ سونے ، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے ۔ حنا اور منو سے پہلے سبھی تمغے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ملے تھے ۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم کو مزید سنجیدگی سے نافذ کرنے کے لئے ملک میں نیا جوش و خروش پیدا کرنے والی ان بیٹیوں نے دولت مشترکہ کھیلوں کے چوتھے دن ملک کو دوسرا سونے کا تمغہ دلایا۔ اس سے قبل پونم نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا تھا۔کھیل سے پہلے کے دن عالمی چمپئن میرا بائی چانو نے خواتین کے 48 کلوگرام میں ملک کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا۔ اس کے بعد سنچیتا چانو نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں ملک کے لئے دوسرا سونے کا تمغہ جیتا۔ تیسرا سونا 77 کلوگرام وزن کے زمرے میں ستیش کمار شیولنگم نے جیتا اور اس کے بعد آر وینکٹ راہل نے 85 کلوگرام زمرے میں ملک کو چوتھا سونے کا تمغہ دلایا۔ راہل نے 85 کلوگرام زمرے میں 338 (151+187) کلوگرام وزن اٹھاکر یہ تمغہ حاصل کیا۔ہندوستان کو نشانے بازی میں پہلے دن تین تمغے حاصل ہوئے ۔ ہندوستان نے چار سال پہلے گلاسگو میں دولت مشترکہ میں چار سونے سمیت 17 تمغے جیتے تھے ۔ہریانہ کے جھجھر ضلع کی 16 سالہ نشانے باز منو نے اپنی حالیہ شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں اہم مقام حاصل کرلیا ہے ۔ منو نے سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میکسکو میں سینئر اور سڈنی میں جونیئر عالمی کپ میں سونے کے تمغے جیتے تھے ۔ گیارہویں جماعت کی طالبہ منو نے گزشتہ برس جاپان میں منعقدہ ایشائی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔ انہوں نے سڈنی جونیئر عالمی کپ میں انفرادی اور ٹیم مقابلے دونوں میں ہی سونے کے تمغے جیتے ۔اسی دوران اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن آج پونم یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں بازی مارتے ہوئے ہندوستان کے لئے پانچواں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کا یہ پانچواں طلائی تمغہ ہے ۔ پونم یادو نے مجموعی 222 کلوگرام کا وزن اٹھا کر اپنی نزدیکی حریف انگلینڈ کی سارہ ڈیویس پر برتری حاصل کی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں پونم یادو کا یہ دوسرا تمغہ ہے ، اس سے پہلے گلاسگو میں 2014 کے کھیلوں میں ان کو کانسے کا تمغہ ملا تھا۔ اکیسویں دولت مشترکہ کے پانچویں دن تمغوں کی فہرست میں سات تمغوں کے ساتھ ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کو اب تک پانچ طلائی تمغے ، ایک چاندی اور ایک کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT