Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نشستوں کے بٹوارے پر کانگریس ، سی پی آئی بات چیت

نشستوں کے بٹوارے پر کانگریس ، سی پی آئی بات چیت

کانگریس حسن آباد ، دیور کنڈہ سے مقابلہ کی خواہش مند : جانا ریڈی

کانگریس حسن آباد ، دیور کنڈہ سے مقابلہ کی خواہش مند : جانا ریڈی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : کانگریس اور سی پی آئی کے درمیان تلنگانہ میں انتخابات کو لے کر نشستوں کے بٹوارے پر بات چیت جاری ہے ۔ سابق وزیر کے جانا ریڈی نے بتایا کہ جن حلقوں پر کانگریس کا قبضہ ہے وہ سی پی آئی کو حوالے کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی جب کہ کانگریس حسن آباد اور دیورکنڈہ اسمبلی حلقوں سے مقابلہ میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ دریں اثناء سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے نارائنا نے بتایا کہ ان کی جماعت نے کانگریس کے ساتھ نشستوں کے بٹوارہ پر معاہدہ کیا ہے تاکہ انتخابی اتحاد کیا جس کے لیے ایک مشترکہ منشور جاری کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ کانگریس ، سی پی آئی اور ٹی آر ایس کے درمیان انتخابات کے لیے معاہدہ عمل میں لایا جائے ۔ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کا تلنگانہ میں 30 اپریل اور سیما آندھرا میں 7 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جب کہ تلنگانہ میں رائے دہی کے لیے کل اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT