Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں حکومت ناکام : ٹی ڈی پی

نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں حکومت ناکام : ٹی ڈی پی

کریم نگر ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحت کو بری طرح نقصان پہنچانے والی نشہ آور ادویات ٹابلیٹ، چاکلیٹ، انجکشن وغیرہ کی روک تھام میں حکومت کی ناکامی لمحہ فکر ہے۔ ٹی ڈی پی ڈاکٹرس سیل ریاستی صدر کے ستیہ نارائنا نے سخت تنقید کی۔ وہ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن تعلیمی اداروں میں نشیلی اشیاء کا استعمال ہورہا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کے ناموں کا اعلان کریں۔ حیدرآباد میں ڈرگس مافیا کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ ان کی سرگرمیاں کس حد تک بڑھ چکی ہیں اس کا بھی پتہ چلا لیا گیا لیکن کن تعلیمی اداروں میں کس طرح چلن ہوا ہے ان کے ناموں کا بھی اعلان کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال سے ہریتاہارم کے نام پر بڑے پیمانے پر عوامی فنڈز کی بربادی ہورہی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں قائدین اقلیتی شعبہ صدر محمد تاج الدین مقامی مستقر صدر کے آگیا شوملیا، اے پوکملاکر، کے شیورام، جی رمیش، ٹی رمیش، جلوجی راجو، کرناکر وجئے کمار راجیشم وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT