Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نشہ کی عادت‘ موت کو دعوت

نشہ کی عادت‘ موت کو دعوت

کوہیر۔23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل موضع دیگوال میں جناب میر محتشم علی خان مسٹر ورلڈ کے ہاتھوں جم کا افتتاح عمل میں آیا ۔ بعدازاں محتشم علی خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے ۔ ملک کا نوجوان اگرچہ تندرست رہا تو ملک بھی تندرست رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل بری عادتوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ۔ان کو بری عادتوں سے روکنے کیلئے سماج کے ذمہ داروں کو آگے آنا چاہیئے ۔ ہماری نسل تباہ ہوگئی تو قوم تباہ ہوگی ۔ قوم تباہ ہوگی توملک تباہ ہوگا ۔انہوں نے بالخصوص نوجوان نسل سے پرزور الفاظ میں کہا کہ سگریٹ بیڑی ‘ پان ‘ گٹکھا‘تمباکو‘ شراب جیسی بری چیزوں سے دور رہیں ۔ آئے دن اخبار میں پڑھنے کو مل رہا ہے کہ گٹکھا کھانے سے کینسر ہوگیا ‘ لاکھوں روپیہ خرچ کرنے کے باوجود کینسر سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے ‘ کئی نوجوان لڑکے اس کی وجہ سے موت کا شکار ہورہے ہیں ‘ جو ماں باپ اپنی اولاد کو تعلیم یافتہ دیکھ کر خوش ہونا چاہتیہیں وہ لڑکے غلط عادتوں کی وجہ سے بیمار ہورہے ہیں پھر موت کے آغوش میں چلے جارہے ہیں ۔ ماں باپ کے دلوں پر کیا گذر رہی ہوگی ۔انہوں نے اس موقع پر ہندو مسلم قومی یکجہتی کی باتیں بھی کہی۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کوہیر منڈل سے ہے ‘ وہ موضع بلال پور میں پیدا ہوئے ہیں ۔ اس پروگرام محمد فردوس کی زیر قیادت عمل میں آیا ۔ اس موقع پر محمد عارف ‘ فیصل ‘ نعمان ‘ محمدعبدالرشید ‘ سید ریاض الدین کے علاوہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT