Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نشہ کے عادی باپ نے شیرخوار بیٹی کو فروخت کردیا،خاتون گرفتار

نشہ کے عادی باپ نے شیرخوار بیٹی کو فروخت کردیا،خاتون گرفتار

حیدرآباد 23 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نشہ کے عادی باپ نے 4 ماہ کی شیرخوار بیٹی کو 19 ہزار روپئے کے عوض فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر شنمکھا چاری نے بتایا کہ ملزم کی سی راجو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ واقعہ پالونچہ ٹاؤن میں پیش آیا

حیدرآباد 23 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نشہ کے عادی باپ نے 4 ماہ کی شیرخوار بیٹی کو 19 ہزار روپئے کے عوض فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر شنمکھا چاری نے بتایا کہ ملزم کی سی راجو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ واقعہ پالونچہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں راجو نے 4 ماہ کی اپنی بیٹی کو ڈی سروپا نامی ایک خاتون کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ پولیس نے راجو کی بیوی بھوانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اِس شیرخوار کو چھڑا لیا اور سروپا کو گرفتار کرلیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ راجو نشہ کا عادی تھا اور مالی مشکلات سے دوچار تھا۔ اُس نے سروپا سے 10 ہزار روپئے پیشگی حاصل کرلئے اور مابقی رقم ایک ہفتہ بعد ادا کی جانے والی تھی۔

TOPPOPULARRECENT