نصابی کتب کو اپنانے کیلئے اصرار نہ کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 14 جون (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی نے خانگی مینجمنٹ کے تمام اسکولوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے مرتب کئے جانے والے نصاب کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے کے حکومت تلنگانہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے تاہم سوسائٹی کے تلنگانہ و اے پی یونٹس کے جنرل سیکریٹری ایم ایس فاروق نے کہا کہ تمام سرکاری اور خانگی اسکولس 12 جون سے کھل گئے ہیں اور حکومت بروقت نصابی کتب فراہم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے اور اگر حکومت کے مقررہ کتب پر اصرار کیا گیا تو طلبہ کو کتابوں کے بغیر اسکول جانا ہوگا۔ اس طرح طلبہ اور ٹیچرس کا وقت ضائع ہوگا۔ انہوں نے خانگی اسکولوں میں حکومت کے مقررہ نصابی کتب کو پڑھانے کیلئے اصرار نہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT