Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نصرت محی الدین کی سیاسی ، سماجی و ادبی خدمات کو خراج

نصرت محی الدین کی سیاسی ، سماجی و ادبی خدمات کو خراج

جلسہ یاد میں جناب سید عزیز پاشاہ اور دیگر افراد کا خطاب

جلسہ یاد میں جناب سید عزیز پاشاہ اور دیگر افراد کا خطاب
حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمان مسٹر سید عزیز پاشاہ نے نصرت محی الدین کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو بھرپور خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت محی الدین نے نہ صرف سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات انجام دیا تھا بلکہ انہوں نے اُردو زبان کی ترقی و ترویج اور اردو کی بقاء کیلئے جو تحریک چلائی تھی ، وہ اُردو داں طبقہ کیلئے ناقابل فراموش ہے۔ مسٹر عزیز پاشاہ نے آج نصرت محی الدین کی یاد میں انجمن ترقی اردو آندھرا پردیش و ریاست تلنگانہ اور انجمن اتحاد طلبائے قدیم اُردو آرٹس (ایوننگ) کالج حیدرآباد کے زیراہتمام اُردو ہال، حمایت نگر میں منعقدہ ’’یادِ نصرت محی الدین ، ادبی اجلاس و محفل غزل‘‘ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نصرت محی الدین کی شخصیت تعریف کی محتاج نہیں ہے جنہوں نے اپنے دور حیات میں عوامی اور سماجی خدمات کے علاوہ ان میں ہر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ نصرت محی الدین ایک قابل اور باصلاحیت شخصیت تھے جنہوں نے بحیثیت صدر انجمن ترقی پسند مصنفین اور سیکریٹری انجمن، ترقی اُردو، اُردو زبان کی ترقی کیلئے کافی جدوجہد کیا کرتے تھے اور وہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن عاملہ بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ نصرت محی الدین ایک خوش اخلاق، ملنسار، وفادار اور جذبہ خدمت خلق کی حامل شخصیت بھی تھے۔ اس موقع پر معتمد انجمن ترقی اُردو آندھرا پردیش و ریاست تلنگانہ جناب محمد عبدالرحیم خان نے اپنے صدارتی خطاب میں نصرت محی الدین کی سماجی، سیاسی، ادبی اور عوامی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت محی الدین نے اُردو میڈیم جونیر کالجس کے قیام کیلئے جو تحریک چلایا تھا اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نصرت محی الدین نے اُردو زبان کی ترقی کیلئے جو کارنامے انجام دیئے تھے،وہ بے شمار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نصرت محی الدین نے اردو زبان کو آسان بنانے کیلئے اُردو زبان سے عربی اور فارسی کو خارج کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس موقع پر سیکریٹری انجمن ترقی پسند مصنفین محترمہ قمر جمالی، مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری، کنوینر جلسہ جناب میر احمد علی خاں، جناب بابو راؤ، محمد نجیب احمد نے بھی خراج پیش کیا۔ ڈاکٹر راہی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ جناب ذکی شاداب نے نصرت محی الدین کی یاد میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ مس ندا نصر نے نظم پیش کی۔ بعدازاں جناب یعقوب علی اور ان کی ٹیم نے نصرت محی الدین کی یاد میں محفل غزل پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT