Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نصف تلنگانہ میں شدید گرمی کی پیش قیاسی

نصف تلنگانہ میں شدید گرمی کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں کھمم ، میدک ، عادل آباد ، کریم نگر ، ورنگل ، کرشنا اور گنٹور اضلاع میں شدید گرمی کی لہر چلنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اور آئندہ چار دنوں میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی پیش نہیں آئے گی ۔ بتایا گیا کہ حیدرآباد میں آئندہ 48 گھنٹوں میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے چند علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 38 اور اقل ترین 26 ڈگری کے آس پاس رہے گا ۔ چہارشنبہ کے روز درجہ حرارت سب سے زیادہ باپٹلہ مچھلی پٹنم ، اونگول ، ٹونی اور بھدرا چلم میں 41 ڈگری جب کہ وجئے واڑہ ، عادل آباد ، ہنمکنڈہ اور راما گنڈم میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ خلیج بنگال اور اس کے اطراف و اکناف میں ہواکے دباؤ میں کمی کے سبب ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ جب کہ رائلسیما میں موسم خشک رہے گا ۔ یرا گونڈا پالم ، نرمیٹا ، جنگاؤں ، مدور اور تھماپور میں ایک سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT