Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نظامیہ طبی کالج اور شفا خانہ چارمینار کی تقاریب کا آج آغاز

نظامیہ طبی کالج اور شفا خانہ چارمینار کی تقاریب کا آج آغاز

شہر اور اضلاع میں یونانی میڈیکل کیمپس ، سمینارس ، ڈاکٹر یوسف علی اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔5فبروری(سیاست نیوز) مسیح الملک حکیم اجمل خان کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر نظامیہ طبی کالج اور نظامیہ صدر شفاء خانہ چارمینار کے زیراہتمام پانچ روزہ تقاریب شاندار پیمانے پر منعقد ہوگی ۔ پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی ڈاکٹر یوسف علی نے کہاکہ اس ضمن میں 6تا11فبروری پہلے او ردوسرے دن تلنگانہ کے اضلاع اور شہری میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوں گے ۔ جس میں نظامیہ ریسرچ سنٹر میںتیار ادویات بھی مفت فراہم کئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ تیسرے دن طب یونانی اور مسیح الملک حکیم اجمل خان کے کارناموں پر مشتمل تحریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، جس میں نظامیہ طبی کالج اور دیگر یونانی میڈیکل کالجوں کے طلبہ شرکت کریں گے ۔ چوتھا پروگرام 9فبروری کو نظامیہ طبی کالج حیدرآباد میںمنعقد ہوگا جس میںسائنٹیفک سمیناراور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لئے پوسٹر پریزنٹیشن ہوگا جبکہ 10فبروری کو صبح 7بجے چارمینار سے یونانی رن کی شروعات عمل میں آئے گی اور دوپہر میں سائنس سمینار منعقد ہوگا ۔11فبروری کو یونانی کی افتتاحی تقریب اور اختتامی تقریب کے ساتھ ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ شعبے یونانی کی جانب سے یونانی طریقہ علاج اور ریسرچ کے شعبے کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ فنڈز کی کمی فروغ یونانی میں رکاوٹ بناہوا ہے جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اس ضمن میںنمائندگی کی جاچکی ہے ۔ ہمیںامید ہے کہ بہت جلد حکومتیں ہماری نمائندگی کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے یونانی کے فروغ میںہماری جانب سے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنائیںگے۔ اس موقع پر محترمہ شہزادی بیگم پرنسپل نظامیہ طبی کالج ‘ وائس پرنسپل ڈاکٹرحمیداللہ خان‘ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ‘ محترمہ پروین سلطانہ سپرنٹنڈنٹ اسپتال‘ڈاکٹر سراج الحق‘ ڈاکٹر اے اے خان اسٹیٹ جنرل سکریٹری تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن ‘ ڈاکٹر محمد اسماعیل‘ ڈاکٹر عقیلہ سلطانہ‘ ڈاکٹر تنویر ممتاز ‘ ڈاکٹر قدسیہ و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT