Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد ، کاماریڈی کے سب انسپکٹرس کے تبادلے

نظام آباد ، کاماریڈی کے سب انسپکٹرس کے تبادلے

نظام آباد:20؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ڈی آئی جی نظام آباد رینج شیو شنکر ریڈی نظام آباد، کاماریڈی اضلاع کے 23 سب انسپکٹرس کا تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 10 دنوں سے سب انسپکٹر کے تبادلوں کی افواہیں سرگرم تھیں جبکہ بڑے پیمانے پر سب انسپکٹرس کے تبادلوں کے امکانات ظاہر کئے گئے تھے لیکن 23 سب انسپکٹرس کے تبادلہ کئے گئے ۔ مزید سب انسپکٹر س کے تبادلے بھی کئے جانے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ ڈچپلی ،IVٹائون کے سب انسپکٹرس کے تبادلہ قبل ازسی آئی ڈی کو کیا گیا تھا لیکن دوبارہ ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈچپلی سب انسپکٹر کو کمر پلی اور IVٹائون ایس ایچ او کی حیثیت سے نریش کو جائزہ دیا گیا ۔ مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ سب انسپکٹر لنگم پیٹ کاماریڈی ضلع سمپت کمار کو بیر کور کاماریڈی ضلع، ایم چندرا شیکھر بانسواڑہ سرکل انسپکٹر کو ورنی ، بیر کور سب انسپکٹر راج بھرت کو کوٹگیر ، جی سرینواس ریڈی تاڑوائی سب انسپکٹر رودرور انیل ریڈی ، ایس آئی رودرور کو نصراللہ آباد، بی انجنیا ورنی کو تاڑوائی ، کے سریدھر ریڈی یلاریڈی کو لنگم پیٹ ، شیکھر وی آر نظام آباد کو ناگی ریڈی پیٹ، پربھاکر کمر پلی کو ویلپور ، کرشنا ایس آئی ویلپور کو Vٹائون نظام آباد ، بی نریش ماچہ ریڈی ایس آئی کو IVٹائون ایس آئی ، بی سریش Iٹائون نظام آباد کو موڑتاڑ، بی رگھوویندر Iٹائون نظام آباد مینڈھورہ ، نریندر ریڈی ڈچپلی کو کمر پلی ، سری ہری IIIٹائون نظام آباد کو Vٹائون نظام آباد ، اے لکشمیا VIٹائون نظام آباد کو IIIٹائون نظام آباد ، سکھیندر ریڈی ایس آئی بھیمگل کو Iٹائون نظام آباد ، جی وینکٹیشورلو مینڈھورہ کو Iٹائون نظام آباد ، ایس آئی بشیر کوٹگیر نظام آباد کو وی آر نظام آباد ، کے گوپی نصر اللہ آباد کو وی آر کاماریڈی ، اشوک ایس آئی موڑتاڑ وی آر نظام آباد ، شنکر IVٹائون نظام آباد کو وی آر نظام آباد کو پوسٹنگ دیتے ہوئے انہیں فوری جائزہ حاصل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

دوبائیکس میں تصادم
ایک شخص ہلاک
یلاریڈی۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری مستقر پر پٹرول بینک کے قریب منگل کی رات کو پیش آئے دو بائیکس کی ٹکر کے حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اے ایس آئی مسٹر چاند نے بتایا کہ منڈل کے کرک واڑی سے تعلق رکھنے والا لکھ پتی راؤ گندھاری سے بائیک پر گھر کو جارہا تھا کہ اس وقت جواڑی علاقہ سے گندھاری کی طرف آرہا شخص بائیک سے مقابل سمت میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور دونوں بائیکس سوار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ان دونوں کو کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ان میں لکھ پتی راؤ علاج کے دوران فوت ہونے کی پولیس نے اطلاع دی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT