Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد میں آج بی جے پی کا یوم آزادی تلنگانہ جلسہ

نظام آباد میں آج بی جے پی کا یوم آزادی تلنگانہ جلسہ

مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کی شرکت ، سرکاری طور پر جشن منانے کے لیے زور
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل نظام آباد میں تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی تلنگانہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے اور سابق نظام اسٹیٹ کے انڈین یونین میں شامل ہونے کی سرکاری طور پر تقریب منانے کے لیے پارٹی کے مطالبہ پر زور دیں گے ۔ یہ جلسہ عام کل دوپہر نظام آباد کے پالی ٹیکنیک کالج میدان پر منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگرراؤ نے یہ بات بتائی ۔ وزیر داخلہ اس جلسہ عام میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں یاترا نکالے جانے کے بشمول دیگر پروگراموں کے انعقاد کے بعد جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی برسوں سے 17 ستمبر کو تلنگانہ یوم آزادی منانے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ اس جلسہ عام میں مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام آہر ، مسٹر بنڈارو دتاتریہ ایم پی ، سابق وزیر بی مرلیدھر راؤ ، بی جے پی نیشنل جنرل سکریٹری ، ڈاکٹر کے لکشمن رکن اسمبلی بی جے پی تلنگانہ صدر ، مسٹر جی کشن ریڈی ایم ایل اے بی جے پی قائد مقننہ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک ریاست بھر میں یاترا نکالی تھی ۔ کل منعقدہ جلسہ میں ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا و سابق صدر پردیش کانگریس مسٹر ڈی سرینواس کے چھوٹے فرزند ڈی ارویند بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ان کے علاوہ اربن کانگریس سے تعلق رکھنے والے ایک اور قائد بھی بی جے پی شمولیت کرنے کی اطلاعات سرگرم ہے ریاستی حکومت نے یوم انضمام کے موقع پر یوم نجات کے طور پر منانے کا تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر نے اعلان کیا تھا اور اسی کے تحت بی جے پی نظام آباد میں اپنی کھوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے یوم انضمام کو یوم نجات کے طور پر مناتے ہوئے بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کررہی ہے ۔نظام آباد میں منعقدہ اجلاس کے بارے میں قومی سطح پر لائحہ عمل کو ترتیب دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر انعقاد کا عمل میں لایا گیا تاکہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے علاوہ متحدہ ضلع میں بی جے پی مضبوط ہوسکے اور نظام آباد میں چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کی دختر پارلیمنٹ میں نمائندگی کررہی ہے اور رکن پارلیمان کے کویتا کے خلاف بی جے پی بڑے پیمانے پر محاذ چلانے کیلئے منصوبہ بند ہے اور ان ہی کے پارٹی رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس ان کے فرزند ڈی ارویندکو کے کویتا کیخلاف انتخابات میں امیدوار بنایا جارہا ہے ۔ٹی آرایس میں پھوٹ ڈالنے کی ضلع بی جے پی کی جانب سے بڑے پیمانے پر کوشش کرتے ہوئے یوم انضمام کو یوم نجات کے طور پر مناتے ہوئے ضلع میں بی جے پی کو مستحکم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کل 2بجے حیدرآباد سے ذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوکر 2:30 بجے نظام آباد پہنچیں گے اور پالی ٹیکنک گرائونڈ پر جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ راج ناتھ سنگھ کے جلسہ کا ایف پی جی تحویل میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر ایف پی جی کمانڈوس کو تعینات کیا ہے ۔ ویمنس کالج کے میدان میں ہیلی پیاڈ تیار کیا گیا ہے ڈی آئی جی نظام آباد رینج شیو شنکر، پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا اے سی پی آنند کمار انتظامات میں مصروف ہے۔اس جلسہ کی کامیابی کیلئے نظام آباد کے علاوہ عادل آباد، جگتیال ، میدک، ظہیر آباد، کریم نگر پارلیمانی حلقوں سے بڑے پیمانے پر عوام کو جمع کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT