نظام آباد میں آنکھوں کا مفت طبی کیمپ

نظام آباد /24 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد عبدالغفور کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 30 کی اطلاع کے بموجب شہر نظام آباد ڈیویژن نمبر 30 اور 29 کی عوام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 25 ستمبر 2014 بروز جمعرات کی صبح 8 بجے سے 11 بجے تک محمدیہ کمیونیٹی ہال ، محمدیہ کالونی میں محمد عبدالغفور ( مقیم ) کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 30 لائینس کلب کے تعاون سے موتیا بند کا آپریشن

نظام آباد /24 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد عبدالغفور کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 30 کی اطلاع کے بموجب شہر نظام آباد ڈیویژن نمبر 30 اور 29 کی عوام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 25 ستمبر 2014 بروز جمعرات کی صبح 8 بجے سے 11 بجے تک محمدیہ کمیونیٹی ہال ، محمدیہ کالونی میں محمد عبدالغفور ( مقیم ) کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 30 لائینس کلب کے تعاون سے موتیا بند کا آپریشن مفت آئی کیمپ Free Eye Camp کا انعقاد عمل میں لایا جاہا ہے ۔ جہاں پر آنکھوں سے متعلقہ امراض کی مفت تشخیص عمل میں لائی جارہی ہے ۔ چنانچہ اس ضمن میں جن افراد کو بھی آپریشن کی ضرورت محسوس ہوگی ان افراد کو سرکاری دواخانہ میں آپریشن کیا جائے گا ۔اسی طرح 26 ستمبر بروز جمعہ کی صبح 8 بجے تا 11 بجے دن میں ایم آر گیسٹ ہاوز ، نصیر چوراستہ احمد پورہ کالونی ڈیویژن نمبر 29 میں ایم اے فہیم ڈپٹی میر کی نگرانی میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر گنگونی راجو ( او پی ٹی ایچ ) اسسٹنٹ آنکھوں کی تشخیص کریں گے ۔ چنانچہ کارپوریٹر محمد عبدالغفور نے اہلیان محلہ سے اپیل کی ہے کہ آنکھوس سے متعلق امراض کی تشخیص کیلئے متاثرہ افراد اس مفت آئی کیمپ سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT