Wednesday , December 12 2018

نظام آباد میں اسٹوڈنٹس فیسٹول کا اہتمام

نظام آباد:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فیسٹیول کنوینر برادر معز خان کی اطلاع کے بموجب ایس آئی او نظام آباد سٹی کی جانب سے پانچ روزہ اسٹوڈنٹس فیسٹیول بتاریخ 3؍ڈسمبرتا7؍ڈسمبر2014ء؁ مقام عبدالرحمن گرائونڈ نزد چار بھائی پٹرول پمپ بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد ہونے جارہا ہے جس میں طلبہ کی فکری، علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو نشوونما دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ برادر عامر خان (ایکسپو انچارج) نے کہاکہ فیسٹیول میں سائنس فیر، سوشیل فیر، کیرئیر گائیڈنس ، اسلامی نمائش ، مسلم و غیر مسلم سائنس دانوں کی ایجادات پر مبنی معلومات کو بذریعہ چارٹس اور ایس ماڈلس کی شکل میں پیش کیاجائے گااوراخلاق پر مبنی فلمی نمائش کیلئے تھیٹر لگائی جائے گی۔ 7؍ڈسمبر بروز اتوار بمقام عبدالرحمن گرائونڈ پر6بجے شب سے خطاب عام منعقد کیاجارہاہے۔ جس میں تقاریر کے علاوہ کلچرل پروگرام بھی رہے گا۔ اس سے قبل طلباء کیلئے جو تقریری، تحریری، ڈرامے، کرکٹ مقابلے کئے گئے تھے ان مقابلوں کے انعامات بھی خطاب عام میں دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایس آئی او سٹی نظام آبادآپ تمام ہی حضرات بالخصوص طلباء و نوجوانوں سے اس تعلیمی و اسلامی نمائش اور خطاب عام میں شرکت کی پُرخلوص خواہش کی ہے۔

مواضعات کے سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈ منظور
یلاریڈی /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات کو جانے والی پی ٹی سڑکیں مرمت کیلئے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے غیر معمولی دلچسپی لیتے ہوئے فنڈس منظور کروائے ۔ منڈل ٹی آر ایس قائدین نے مزید بتایا کہ منڈل میں دس کاموں کیلئے تین کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ پارٹی قائدین نے منڈل پریشد آفس پر اخباری نمائندوں کے اجلاس سے بتایا کہ منڈل کے مختلف مواضعات کو جانے والی سڑکیں خستہ حال ہوچکی تھیں ۔ جس کو مرمت کیا جانا نہایت ضروری تھا جس کو رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے دلچسپی لیتے ہوئے فنڈ منظور کیا ۔ قائدین نے ان سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی نارائنا قائدین میں سنجیلو ، نرسمہا ریڈی ، سدیا ، رگھوپتی گوڑ ، سائیلو ، یادگیری ، وٹھل موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT