Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں اقلیتوں کو قرض فراہمی کیلئے انٹرویو کا انعقاد

نظام آباد میں اقلیتوں کو قرض فراہمی کیلئے انٹرویو کا انعقاد

نظام آباد:21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن نظام آباد اور میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے کل راجیوگاندھی آڈیٹوریم میں لون میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔حکومت کی جانب سے تینوں علیحدہ علیحدہ زمرہ میں قرضہ جات کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھی۔ درخواست گذاروں کو آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کے اعلان پر نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 50 ڈیویژنوں میں جملہ 4 ہزار درخواستیں داخل کی گئی تھی اور حکومت کی جانب سے 202 افراد کو قرضہ جات فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا۔کل درخواست گذاروں کو راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں انٹرویوز کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ تقریباً2500 افراد نے انٹرویوز میں شرکت کی۔ پہلے زمرہ میں ایک لاکھ روپئے کے قرض میں 80فیصد سبسیڈی اور دوسرے زمرہ میں ایک لاکھ تا 2لاکھ روپئے کے قرض میں 70 فیصد سبسیڈی اور 2لاکھ تا 10لاکھ روپئے تک تیسرے زمرہ کیلئے 60 فیصد سبسیڈی رکھی گئی تھی۔ ان انٹرویوز میں میناریٹی فینانس کارپوریشن کے ای ڈی کے علاوہ بینک عہدیدارنے بھی شرکت کی۔ اس کا افتتاح رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، مئیر آکولہ سجاتا کے علاوہ کمشنر میونسپل کارپوریشن سی ایچ ناگیشور کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ راجیوگاندھی آڈیٹیوریم میں درخواست گذاروں کا ہجوم دیکھا گیا لیکن انتظامات پر درخواست گذاروں کی ناراضگی ظاہر کی گئی۔ بینک عہدیداروں نے ایک ایک یونٹ میں چار چار درخواستیں حاصل کی اور ان چاروں میں سے ایک درخواست گذار کو قرض فراہم کرنے کیلئے ان کے یونٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد منظوری دیں گے۔ پہلے زمرہ میں 165 افراد، دوسرے زمرہ میں 27 ، تیسرے زمرہ میں 10 افراد کو منتخب کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT