Wednesday , December 19 2018

نظام آباد میں ایرپورٹ کی تعمیر کے لیے کویتا کی نمائندگی

ماہرین کی ٹیم روانہ کرنے وزیر شہری ہوا بازی کا تیقن
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نظام آباد کے مقام جکرن پلی میں منی ایرپورٹ کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی حکومت امکان ہے کہ فنی ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کرے گی ۔ ٹیم ٹریفک کی طلب کا جائزہ لے گی اور اس مسئلہ کے علاوہ دیگر مسائل پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ توقع ہے کہ اس کے بعد وزارت شہری ہوا بازی کی طرف سے سایٹ کلیرنس اور وزارت دفاع کی طرف سے نو آبجکشن سرٹیفیکٹ جاری ہونے کا امکان ہے ۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے وزیر شہری ہوا بازی پی اشوک گجپتی راجو سے 3 جنوری کو نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان سے نمائندگی کی کہ ایرپورٹ کی تعمیر کا عمل شروع کیا جائے ۔ مرکزی وزیر نے اس نمائندگی پر ماہرین کی ٹیم روانہ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت مجوزہ ایرپورٹ کی تعمیر کے لیے ایک ہزار چھ سو گیارہ ایکڑ اراضی کی پہلے ہی نشاندہی کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT