Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں اے سی بی کی کارروائی

نظام آباد میں اے سی بی کی کارروائی

نظام آباد۔10۔ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے مدنور منڈل کے موضع سلابت پور ضلع کے سرحد پر موجودچیک پوسٹ پر کل رات دیر گئے اے سی بی کے عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے 50 ہزار 700 روپئے برآمد کیا۔ تفصیلات کے بموجب مدنور منڈل کے موضع سلابت پور ضلع کی سرحد پر موجود آرٹی اے چیک پوسٹ پر ڈی ایس پی روی کمار کی قیادت میں سب انسپکٹر رگھو ناتھ ، چندر شیکھر، انجی ریڈی، چندر شیکھرنے اچانک دھاوا کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود اے ایم وی آئی محمد سلیم اور یہاں پر موجود خانگی ملازم مخدم کو تحویل میں لیااور ان کے پاس سے 25 ہزار روپئے اور دیگر شخص کے پاس 25,700 روپئے برآمد کیا۔ اے سی بی نے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک چیک پوسٹ پر ریکارڈس کی تنقیح کرتے رہے اور رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک یہاں سے گذرنے والی گاڑیوں سے حسب معمول رقم وصول کرتے رہے۔ 7 گھنٹوں میں تقریباً50 ہزار روپئے غیر قانونی اے سی بی کو حاصل ہوئے۔ سلابت پور آرٹی اے چیک پوسٹ پر قبل از بھی دھاوے کئے گئے تھے اس کے باوجود بھی آرٹی اے کے عہدیداروں کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایک کے بدلے میں دوسرے ڈیوٹی انجام دینا معمول بن گیا تھا۔ کل رات بھی ڈیوٹی پر تعینات عہدیدار کے بدلے میں دوسرے عہدیدار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور ان کے ساتھ خانگی ملازمین ہمیشہ کی طرح ساتھ تھے ۔ اے سی بی عہدیداروں کو دیکھ کر چند افراد راہ فرار اختیارکرنے کی بھی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT