Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حجاج کرام کا خصوصی تربیتی اجتماع

نظام آباد میں حجاج کرام کا خصوصی تربیتی اجتماع

نظام آباد /11 اگست ( ذریعہ فیاکس ) خدام الحجاج سوسائٹی کی جانب سے نظام آباد کے عازمین کیلئے ایک روزہ تربیتی اجتماع بروز چہارشنبہ 13 اگست صبح 10 بجے تا نماز عصر کنگس پیالیس فنکشن ہال قلعہ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ نیز آداب زیارت روضہ نبی ﷺ بھی بتائے جائیں گے۔ یہ اجتماع حضرت شاہ الحاج حافظ محمد عبدالرشید تجمل چشتی قادری خطیب و امام مسجد کچیاں ک

نظام آباد /11 اگست ( ذریعہ فیاکس ) خدام الحجاج سوسائٹی کی جانب سے نظام آباد کے عازمین کیلئے ایک روزہ تربیتی اجتماع بروز چہارشنبہ 13 اگست صبح 10 بجے تا نماز عصر کنگس پیالیس فنکشن ہال قلعہ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ نیز آداب زیارت روضہ نبی ﷺ بھی بتائے جائیں گے۔ یہ اجتماع حضرت شاہ الحاج حافظ محمد عبدالرشید تجمل چشتی قادری خطیب و امام مسجد کچیاں کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع میں مہمان خصوصی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیت المشائخ حیدرآباد ، مولانا سید مصطفی سعید قادری حیدرآباد مولانا حافظ محمد کریم الدین کمال صابری ڈسٹرکٹ حج وغیرہ کا خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد عارف الدین چشتی قادری خطیب و امام مسجد رحمانیہ اس خصوصی اجتماع کی نظامت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT