Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حج تربیتی اجتماع

نظام آباد میں حج تربیتی اجتماع

نظام آباد: 21؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عابد قاسمی صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی و محمد حبیب احمد سکریٹری و سابق رکن ریاستی حج کمیٹی آندھرا پردیش کی اطلاع کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا تربیتی اجتماع بتاریخ 22؍ جون بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد کی

نظام آباد: 21؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عابد قاسمی صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی و محمد حبیب احمد سکریٹری و سابق رکن ریاستی حج کمیٹی آندھرا پردیش کی اطلاع کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا تربیتی اجتماع بتاریخ 22؍ جون بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد کیا جائیگا۔ اس اجتماع کو مولانا سید مظہر قاسمی ناظم مدرسہ تہذیب البنات و خطیب مسجد کورٹلہ عمرہ و حج و آداب زیارت روضہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ سفر حج کے تعلق سے تفصیلی خطاب فرمائیں گے ۔ علاوہ ازیں مقامی مفتی اکرم و دیگر علماء اکرام کا خطاب بھی رہیگا۔ اس اجتماع میں 2014 کے ڈسٹرکٹ ٹرینر جناب احمد عبدالعظیم و حافظ لئیق خان پروجیکٹر کے ذریعہ 2014 ء کے حج و عمرہ کے تعلق سے تفصیلی معلومات فرمائینگے ۔ تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں شریک ہوکر استفادہ حاصل کریں ۔ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعہ جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے حسب ذیل فون نمبرات 9440037101 / 9912433426 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT