Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حج درخواست فارمس کی اجرائی

نظام آباد میں حج درخواست فارمس کی اجرائی

نظام آباد۔18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا سید عابد علی قاسمی صدر کے ہاتھوں بمقام الفلاح سوسائٹی نہروپارک پر حج 2016 کے درخواست فارم کی اجرائی کا عمل شروع کیا گیا ۔ محمد حبیب احمد سکریٹری ، احمد عبدالعظیم ، طارق انصاری ، نوید اقبال ، محمد افتخار الدین اور حافظ عبدالرشید تجمل امام و خطیب مسجد کچیان نے کہا کہ مسلسل تین قرعہ اندازی سے محروم عازمین حج اور 70 سال کے عازمین حج کو فارم دئیے گئے جو کہ محفوظ زمرہ کے تحت منتخب قرار پائیں گے ۔ علاوہ ازیں سید احمد حسین ، محمد اظہر الدین ، محمد ساجد ، محمد فاروق، انیس اللہ خان ، افروز احمد، عبود ، عقیل، سیدمبشر ، اسحق نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ۔ سید عابد علی قاسمی صدر نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے درخواست فارم کی خانہ پُری ، آن لائن ، پاسپورٹ انڈانس کا مکمل نظام بلامعاوضہ رہے گا اور یہ عمل روزآنہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ جس کیلئے سوسائٹی کے ذمہ داران حاضر رہیں گے۔ اس کے علاوہ ناگہانی حالات میں عازمین حج کی مدد کرتے رہیں گے چنانچہ 2015ء کے ایک حاجی صاحب مکہ شریف میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اہلیہ بغیر محرم کے ارکان حج ادا کرنا مشکل تھا۔ ان کے متعلقین کی اطلاع پر نظام آباد ڈسٹرکٹ سوسائٹی کے صدر مولانا سید عابد قاسمی و محمد حبیب احمد سکریٹری و دیگر اراکین نے بودھن مرحوم کے مکان جاکر تفصیلات سے آگاہی پاکر ان کے لڑکے کو حج پر روانہ کرنے کے سنٹرل حج کمیٹی حیدرآباد ربط پیدا کرکے لڑکے کو حج کیلئے فوری کارروائی تکمیل کرواکر مکہ شریف روانہ کیا گیا تاکہ مرحوم کی زوجہ اپنے لڑکے ساتھ اپنا حج ادا کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فارم داخل کرنے کی تاریخ 14؍ جنوری سے شرو ع ہوگئی اور 8؍ فروری 2016 کو آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ نیز فارم اسکیان کرکے تکمیل شدہ فارم کی سنٹرل حج کمیٹی حیدرآباد بھیجنے کا کام بھی انجام دیا جائے گا ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبرس 99124334269,9440037101 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT