Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حج درخواست فارمس کی اجرائی

نظام آباد میں حج درخواست فارمس کی اجرائی

نظام آباد: 5؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی دفتر الفلاح سوسائٹی نہروپارک پر عازمین حج 2017ء کیلئے درخواست فارم کا اجراء سید عابد علی قاسمی صدر سوسائٹی کی صدارت میں ایک اجلاس میں منعقد کیا گیا۔ جس کاحافظ ندیم کی قرأ ت کلام پاک اور محمد فاروق کی نعت پاک کے بعد فارمس کی اجرائی کا عمل شروع ہوا ۔حافظ عبدالرشید تجمل امام و خطیب مسجد کچیان کے ہاتھوں فارمس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ حبیب احمد سکریٹری نے حج فارمس کی خانہ پری اور آن لائن سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سید عابد علی قاسمی صدر نے اپنے خیالات خانہ پری آن لائن و دیگر سے متعلق بیان فرمایا اور کہا کہ تمام خدمات بلامعاوضہ انجام دئیے جائیں گے جو  2تا 24؍ جنوری آخری تاریخ تک بمقام الفلاح سوسائٹی نہروپارک پر انجام دینے کیلئے ذمہ داران حج سوسائٹی حاضر رہیں گے صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک خانہ پری عمل میں آئے گی۔اجلاس میں مولانا ارشد متین، مولانا حیدر، نوید اقبال نے شرکت فرمائی۔ طارق انصاری نائب صدر سوسائٹی نے اپنے خیالات اور نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی اجلاس میں سید نجیب علی، یٰسین صابری، ذکی الدین، محمد اظہر الدین، ساجد علی، سید احمد حسین، محمد افتخار، اسد اللہ خان، مظہر گل خان، سید مبشیر، افروز، عقیل اور تمام اراکین سوسائٹی نے شرکت کی۔ آخر میں سید عابد علی قاسمی کی دعاء اور سید احمد حسین کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT