Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں دو سارقین گرفتار

نظام آباد میں دو سارقین گرفتار

نظام آباد:21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرقہ کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تین آٹو رکشا، ایک بائیک کو برآمد کیا گیا ۔سرکل انسپکٹر ڈچپلی وینکٹیشورلو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ عادل آباد ضلع کے خانہ پور کے محمد صادق اور آرمور منڈل کے آلور کے سمن دونوں کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی اور یہ دونوں قبل ازبھی کئی وارداتوں میں جیل میں سزاء کاٹ چکے تھے اور صادق آرمور کے کنال کٹہ کے علاقہ میں مقیم ہے جیل سے رہائی کے بعد 6؍ اکتوبر کے روز جکران پلی منڈل کے ارگل سے آٹو کا سرقہ کیا تھا اور یہ دونوں منصوبہ بند طریقہ سے 13 ؍ اکتوبر کے روز گرامن پلی کے علاقہ میں جس آٹو کا سرقہ کیا تھا اور 16؍ اکتوبر کے روز مون پلی سے آٹو کا سرقہ کیا تھا اس کے علاوہ ایک بائیک کا بھی سرقہ کیا تھا۔ 19؍ اکتوبر کے روز کاماریڈی میں فروخت کرنے کیلئے جارہے تھے کہ تلاشی مہم میں مصروف پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرنے پر پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرکے تحویل میں لیا اورمزید پوچھ تاچھ کرنے پر سرقوں کا انکشاف کرنے پر پولیس نے ان کے قبضہ سے تین آٹو اور ایک بائیک برآمد کرتے ہوئے ان دونوں کو ریمانڈ پر دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT