Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں دکشا دیوس پروگرام کا اہتمام

نظام آباد میں دکشا دیوس پروگرام کا اہتمام

نظام آباد :28؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی ، مئیر آکولہ سجاتا ، کارپوریٹر س مرلی ، چنگو بائی و دیگرنے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے 29؍ نومبر کے روز ضلع مستقر پر بڑے پیمانے پر دکشا دیوس منایا جارہا ہے۔ دکشا دیوس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی ، ایم ایل سیزشرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ29؍ نومبر 2009 ء کو صدر ٹی آرایس و چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے متحدہ آندھرا پردیش میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے خلاف مرن بھرت کا آغاز کیا تھا اور حکومت کے خلاف احتجاج کو بلند کیا تھا اور یہ دن تاریخ ساز دن ہے اور اس دن کو دکشا دیوس کے طورپر منایا جارہا ہے ۔ کلکٹریٹ میدان میں منعقد کئے جانے والے دکشا دیوس صبح 10 بجے شروع کیا جائیگا جس میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا، اراکین اسمبلی ، ایم ایل سیز و دیگر شرکت کررہے ہیں ۔ ایم کے مجیب الدین، میئر اکولہ سجاتا، ایم اے قدوس ، مرلی فلور لیڈر و دیگر نے منعقد ہونے والے پروگرام کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT