Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں ’’ دین بچاؤ، دستور بچاؤ‘‘ کے عنوان پر جلسہ

نظام آباد میں ’’ دین بچاؤ، دستور بچاؤ‘‘ کے عنوان پر جلسہ

بودھن /26جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کی طرف سے ملک گیر سطح پر شروع کردہ تحریک ’’ دین بچاؤ دستور بچاؤ‘‘ عنوان کے تحت 30 جنوری بعد نماز عصر کلکٹر گراؤنڈ نظام آباد میں بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔کنوینر جلسہ حافظ محمد لئیق احمد خان کے بموجب اس جلسہ میں قومی سطح پر مسلمانوں سے ہو رہی ناانصافی بے قصور مسلم نوجوانوں بالخصوص علماء کرام کی گرفتاریاں ، سرکاری طور پر سوریہ نمسکار کے لزوم کو برخواست کرنے گھر واپس جیسی تحریک کے تحت مسلمانوں کو جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کروانے کی کوشش کو ناکام بنانے ، عورتوں کی عصمت و عفت کی حفاظت اور عصمت ریزی کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین کے نفاذ کے علاوہ دینی مدارس کی حفاظت اس جلسہ کے خصوصی موضوع رہیں گے ۔ 30 جنوری کو مقرر جلسہ عام میں مہمان خصوصی مولانا سید سلمان الحسینی ندوی مسلم پرنسل لاء بورڈ رکن مولانا محمد رحیم انصاری ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ مقامی معزز افراد بھی اس جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ مذکورہ جلسے کو کامیاب بنانے حافظ محمد لئیق احمد خان مفتی سید ولی اللہ قاضی شوکت علی مولانا جاوید احمد عمری مولانا عبدالقدیر حسامی نے بودھن کا دورہ کرتے ہوئے یہاں آج جامع مسجد رئیس پیٹ میں مقامی افراد کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے 30 جنوری کو نظام آباد میں مقرر جلسہ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی اور عام شہریوں کو اس جلسے عام کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے پوسٹرس اور ورقیہ تقسیم کئے ۔ اس اجلاس اور پوسٹرس کی رونمائی کے موقع پر مقامی افراد مولانا عبدالحمید الساح الیاس قاسمی مولانا منصور مولانا عماد اللہ بیگ مولانا مسعود بیگ مفتی شیخ جابر اشاعتی حافظ انور کلیم اللہ نائب صدرنشین بلدیہ حبیب خان قدیر ارکان بلدیہ سید رفیع الدین رفاعی اعجاز خان راشد احمد مشتاق ، سید اشفاق ، ٹاون صدر ٹی آر ایس عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ صدر جماعت اسلامی بودھن عابد حسین فاروقی سید ریاض الحسن شیخ ذاکر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT