Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں سروے کیلئے تمام انتظامات مکمل

نظام آباد میں سروے کیلئے تمام انتظامات مکمل

نظام آباد :14؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں جامع خاندانی سروے کیلئے تمام انتظامات کی تکمیل عمل میں لائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر راجیو شرما کو ویڈیو کانفرنس کے دوران واقف کرواتے ہوئے یہ بات کہی۔ چیف منسٹر مسٹر راجیو شرما کل شام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے ب

نظام آباد :14؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں جامع خاندانی سروے کیلئے تمام انتظامات کی تکمیل عمل میں لائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر راجیو شرما کو ویڈیو کانفرنس کے دوران واقف کرواتے ہوئے یہ بات کہی۔ چیف منسٹر مسٹر راجیو شرما کل شام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے بات چیت کی اور تفصیلات حاصل کی ضلع کلکٹر نے چیف سکریٹری کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جامع خاندانی سروے کیلئے 28 ہزار اینو میریٹرس خدمت درکار ہے لیکن 31 ہزار افراد کو تربیت دی گئی ہے سرکاری ملازمین کے علاوہ خانگی اساتذہ، گرام پنچایت، خصوصی سکریٹریز، پولیس ملازمین کے علاوہ 2500 خانگی ٹیچرس کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے 5.9لاکھ خاندانوں کا سروے مکمل کیا گیا ہے نظام آباد شہر کے علاوہ تین میونسپالٹیز میں سروے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بینک ملازمین کی خدمات بھی سروے میں حاصل کی جارہی ہے۔ ضلع میں موجودہ 600 بسوں میں سے 400 بسوں اور ایک سو سے زائد خانگی مدارس کے بسوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔1500 کمپیوٹرس، ڈاٹا کے اندراج کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اور 17 ؍ اگست کے روز دوسرے مرحلہ کی تربیت دی جارہی ہے مخلوعہ اہم محکمہ جات کے جائیدادوں کی بھرتی کریں تاکہ ضلع میں بہتر طورپر حکومت کے پروگراموں کو انجام دینے کیلئے سہولت حاصل ہوسکے۔ قبل از سیرپ کے سی ای او مرلی ویڈیو کانفرنس میں کلکٹر سے بات چیت کی اور تمام منڈلوں کے اینو میریٹرس کو شعور بیداری پروگرام کے انعقاد اور 15 اگست کے روز حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے اراضی کی تقسیم کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ اراضی کی تقسیم کیلئے 39 استفادہ کنندگان کی نشاندہی کرتے ہوئے 117 ایکر اراضی کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ جامع خاندانی سروے کو بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے گھر گھر اسٹیکرس چسپاں کئے جارہے ہیں ہمارا گائوں۔ ہمارا منصوبہ کی تکمیل کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کی گئی ہے ضلع میں تلگو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بات چیت کرنے والے اینو میریٹرس اور 30 ہزار سروے فارم علیحدہ طورپر سربراہ کئے گئے۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جے سی راجہ رام، انچارج ڈی آر او یادی ریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT