Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں سیول سرویسیز سے متعلق تربیتی پروگرام

نظام آباد میں سیول سرویسیز سے متعلق تربیتی پروگرام

نظام آباد:6؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کو تربیت کے حصول کیلئے سیول سرو سیز سے متعلق 25عہدیدار تربیت حاصل کرنے کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں یہ عہدیدار 7؍ نومبر سے 13؍ نومبر تک ضلع نظام آباد میں تربیت حاصل کریں گے آل انڈیا سیول سروسیز سے تعلق رکھنے والے یہ عہدیداروں کا تعلق اتر پردیش، دہلی، جموں کشمیر ، راجستھان، پنجاب، بنگال، ہریانہ ، آندھرا پردیش، گجرات، چندی گڑھ شامل ہے اور یہ عہدیدار نظام آباد ضلع میں تربیت حاصل کریں گے۔ 25عہدیداروں کی 5 ٹیم تشکیل دی جائے گی ایک ایک ٹیم میں فی کس 5 عہدیدار ہوں گے اور یہ عہدیدار دیہاتوں کا دورہ کرنے کے علاوہ بودھن، مدنور، بھیمگل، مپکال، کوٹگیر، موڑتاڑ، سرکنڈہ منڈلوں کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ ہر منڈل کے تحصیلدار اور ایم پی ڈی او ساتھ ہوں گے۔ ضلع کلکٹر نے سرپنچ، وی آر او، پنچایت سکریٹری، پرائمری ہیلت سنٹر کے ڈاکٹر ان کے دورہ کے موقع پر ساتھ رہیں گے۔ ٹرینی آئی اے ایس عہدیدار اپنی تربیت کے دوران حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والی بڑے اسکیمات آئی کے پی، آنگن واڑی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ ضلع سطح کے عہدیدار بھی ان کے ہمراہ رہیں گے۔ ضلع کلکٹر نے ان کیلئے قیام و دیگر سہولتوں کے متعلق جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT