Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں شرعی پنچایت اجلاس کا انعقاد

نظام آباد میں شرعی پنچایت اجلاس کا انعقاد

نظام آباد۔8جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتظم شرعی پنچایت نظام آباد حافظ مجیب الرحمن کی اطلاع کے بموجب شرعی پنچایت کا اجلاس حضرت مولانا سید ولی اﷲ قاسمی صدر جمعیۃ العلماء کی صدارت میں منعقد ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ زیر دوران چار(4) مقدمات سے ایک مقدمہ کے دو فریقین حاضر اجلاس ہوا۔ گفتگو کے بعد کارروائی آگے بڑھائی گئی او

نظام آباد۔8جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتظم شرعی پنچایت نظام آباد حافظ مجیب الرحمن کی اطلاع کے بموجب شرعی پنچایت کا اجلاس حضرت مولانا سید ولی اﷲ قاسمی صدر جمعیۃ العلماء کی صدارت میں منعقد ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ زیر دوران چار(4) مقدمات سے ایک مقدمہ کے دو فریقین حاضر اجلاس ہوا۔ گفتگو کے بعد کارروائی آگے بڑھائی گئی اور ایک مقدمہ کے دوسرے فریق حاضر نہ ہونے کی بنیاد پر ان کو لانے کیلئے ضروری کارروائی کی اور دیگر دو مقدمات کے فریقین معقول عذر کی بنیاد پر آئندہ اجلاس میں آنے کا وعدہ کیا۔ اجلاس کی کارروائی اراکین شرعی پنچایت مولانا لئیق احمد قاسمی بودھن ‘ مفتی رفیق ذاکر پرکٹ‘ مفتی رئیس منہاج نظام آباد نے ایڈوکیٹ قاسم کی مشاورت کے ساتھ انجام دی۔ عامۃ المسلمین سے اپیل کی جاتی ہے کہ باہمی تنازعات ‘ عائلی مسائل کے حل کیلئے شرعی پنچایت نظام آباد سے رجوع ہوکر شریعت کی روشنی میں یکسوئی کیلئے دفتر شرعی پنچایت جمعیت بلڈنگ بودھن روڈ نزد مسجد عبداﷲ صبح 10 بجے تا 1:00 بجے اور دوپہر 2:00 بجے تا 5 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT